ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی ایوان صدر میں خصوصی مذاکرہ میں شرکت کرینگے

مورخہ: 01 مارچ 2020ء

لاہور (یکم مارچ 2020) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی وفد کے ہمراہ 2 مارچ کو ایوان صدر اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام سماجی ایشوز پر منعقدہ خصوصی مذاکرہ میں شریک ہونگے۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی صحت عامہ سے متعلق تجاویز پیش کرینگے ۔

ایوان صدر کی طرف سے دینی تعلیمی اداروں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی صحت عامہ، صفائی اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے حکومت کے ساتھ تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کے حوالے سے گفتگو کرینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top