لودھران: منہاج القرآن کے زیراہتمام تحدیث نعمت کانفرنس

مورخہ: 01 مارچ 2020ء

Tahdees e Nemat Conference held by Minhaj ul Quran Lodhran

لودھراں (یکم مارچ 2020ء) منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان کے مرکزی صدر علامہ امداد اللہ خان قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں میں منعقد ہونے والی تقریب بسلسلہ سالگرہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ’’تحدیث نعمت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مسلم دنیا کو تجدیدی فکر دی تمام مسالک میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے آج پوری دنیا میں اسلام کی پر امن حسین تصویر پیش کرنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری کو دنیا سفیر امن کے طور پر جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمی خدمات پر امت مسلمہ نازاں ہے، شیخ الاسلام نے تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے، منہاج یونیورسٹی کے قیام سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں علمی شخصیات قوم کو مل رہی ہیں۔

صوبائی امیر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ سعید احمد فاروقی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اہل سنت والجماعت کے دلوں کی دھڑکن ہیں انکی پرخلوص شخصیت نے مسلم نوجوانوں کو دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کی طرف متوجہ کیا ہے ہم ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں متحد ہیں۔

Tahdees e Nemat Conference held by Minhaj ul Quran Lodhran

صوبائی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ مطلوب احمد سعیدی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تحریر و تقریر نے عصر حاضر کے تمام مسائل کا حل پیش کردیا ہے انکی زندگی کا ہر ہر پہلو قابلِ تقلید ہے ضلعی صدر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ نصیر بابر نے اس موقع پر استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سر زمین لودھراں پر علماء کرام کا حسین گلدستہ جمع ہے اور ہم سب مل کر مجدد رواں صدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ یاد رہے اس موقع پر ضلع بھر سے علماء کرام اس پروگرام میں شریک ہوئے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔

Tahdees e Nemat Conference held by Minhaj ul Quran Lodhran

Tahdees e Nemat Conference held by Minhaj ul Quran Lodhran

Tahdees e Nemat Conference held by Minhaj ul Quran Lodhran

Tahdees e Nemat Conference held by Minhaj ul Quran Lodhran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top