ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی رکن الدین ندیم حامدی سے تعزیت

Dr Hussain Qadri

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں متحدہ میلاد کونسل کے بانی اور مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی سے انکی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رکن الدین ندیم حامدی کی دینی وملی خدمات قابل تحسین ہیں، انکے صدمے میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحومہ کی بخشش و مغفرت وبلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پرصاحبزادہ معصوم حامد نقشبندی، راؤ عارف رضوی، ثمر حامدی اور طیب ضیاء بھی موجود تھے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مفتی اعظم منہاج القرآن مفتی عبدالقیوم ہزاروی، نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن پاکستان عوامی تحریک عارف چوہدری، صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری فیاض احمد وڑائچ، ضلعی صدر یاسرارشاد دیوان، ضلعی ناظم زمان خان اعوان، ضلعی صدرپاکستان عوامی تحریک میجراقبال چغتائی، سیدحسنین شاہ، سجاد نقشبندی اوردیگر نے بھی مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت وبلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top