چکوال: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب

نظامت حلقات درود تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام ابن سینا ہائیر سکینڈری سکول چکوال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام کی میزبانی جہانگیر حسین ناظم حلقہ درود تحریک منہاج القرآن نے کی۔

تقریب میں کارکنان و عہدیداران تحریک منہاج القرآن وپاکستان عوامی تحریک کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ اس کے بعد صوفی عبدالعزیز نے سپاسنامہ پیش کیا۔ نقابت کے فرائض ظہیر احمد مغل نے ادا کیے۔

تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے مرتب کردہ قرآنک انسائیکلو پیڈیا پر خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالرئوف ساجد نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خدمت دین کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شہرہ آفاق انسائیکلو پیڈیا ترتیب دیا ہے جس میں آپ دنیا کے ہر مسئلے کا حل قرآن کریم سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

بلاشبہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اس کاوش سے نہ صرف آج کے دور بلکہ رہتی دنیا تک کیلئے یہ کارآمد ہے۔ جبکہ سکالر قیصر منیر نے اصلاح احوال امت پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی دیرینہ خدمات کے سلسلے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اس صدی کے مجدد ہیں۔

طاہر اعوان دلہہ ایڈووکیٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی بیداری شعور اور انقلابی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس ملک میں جاری فرسودہ نظام کو للکارا ہے اور اس سلسلے میں ان کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

پروگرام میں حاجی عبدالغفور شیخ، چوہدری نذر حسین، حافظ محمد خان قادری سماجی شخصیت ملک ظفر اقبال، چیف ایڈیٹر انٹرچینج مرتضیٰ انجم ملک، مہران ظفر ملک چیف ایڈیٹر سفیر پاکستان، علامہ پروفیسر غلام مصطفی، حاجی محمد صابر، ساجد حسین اعوان، ڈاکٹر جاوید اقبال جنجوعہ، ملک نذر حسین، اعجاز حسین اگرال، ڈاکٹر صفدر علوی، عبدالغنی، ظہیر مغل، خان ہارون حیدر، محمد باقر قریشی، محمد نعیم طارق، راجہ خالد، راجہ طارق، راجہ ارشد، ممتاز حسین کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں درود سلام پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top