ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا رکن الدین ندیم حامدی سے اظہار تعزیت

مورخہ: 10 مارچ 2020ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے اپنے دورہ ملتان کے دوران بانی متحدہ میلاد کونسل و مرکزی میلاد کمیٹی رکن الدین ندیم حامدی سے ملاقات کی اور انکی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صوبائی رہنما ڈاکٹر زبیر اے خان، اورنگ زیب خان اور راؤ عارف رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ماں کی شکل میں ایک عظیم نعمت عطا فرمائی ہے۔ ماں کا ادب کرنے والا دنیا و آخرت کی بھلائیوں کا حقدار ٹھہرتا ہے۔ ماں کا ادب اورخدمت کرنا اللہ اوراسکے رسول کی خوشنودی کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے ملتان میں فروغ میلاد کیلئے رکن الدین ندیم حامدی کی خدمات کو سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top