ملتان: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

ملتان ( ) تحریک منہاج القرآن ملتان کے صدر یاسر ارشاد دیوان، ضلعی ناظم زمان خان اعوان، مرکزی رہنما راؤ عارف رضوی، ضلعی ناظم ویلفیئر چوہدری جاوید بندیشہ، ناظم مالیات مصباح اسحاق نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملتان میں ایک سو سے زائد مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی صدر یاسرارشاد دیوان نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے بے شمار لوگوں کو بیروزگار کردیا ہے، سفید پوش لوگ کسی کے سامنے سوال بھی نہیں کرسکتے۔ ہمیں خود ایسے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خاموشی سے مدد کرنی چاہیے۔ دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسے مستحق افراد کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کے مطابق ملتان میں بھی ایک سو سے زائد خاندانوں کو انکے گھروں میں راشن پہنچایا گیا ہے۔

ضلعی ناظم زمان خان اعوان نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث ملک ایک نازک دور سے گزررہا ہے۔ ایسے میں مخیر حضرات مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے آگے آئیں اور اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے رزق میں سے اپنے مستحق بھائیوں کی مدد کریں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں مستحق خاندانوں کی خاموشی سے مدد کررہی ہے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے مختلف علاقوں میں مستحق خاندانوں کے گھروں میں راشن پہنچایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top