چکوال: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل چکوال 25 مارچ سے 4 اپریل تک 400 خاندانوں میں راشن تقسیم کرچکی ہے اور یونین کونسلز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ناظمین اس کام کو آگے بڑھا رہے ہیں، اس سلسلہ میں صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈشن چکوال حاجی محمد صابر نے بتایا کہ مستحقین تک یہ راشن دو مرحلوں میں رات کے اندھیرے میں ان تک پہنچایا گیا اور جن عہدیدران اور کارکنا ن نے اس کام میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیا ان میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فومرز پاکستان عوامی تحریک، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن، منہاج القرآن ویمن لیگ، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ مل کر کام کررہی ہیں اور دیہاڑی دار طبقے اور سفید پوش لوگوں تک راشن پہنچا رہے ہیں، ان میں ضلع چکوال کی پانچوں تحصیلیں چکوال، چوآسیدن شاہ، تلہ گنگ، کلر کہار، لاوہ، وروال، روپوال، چک باقر شاہ، چک بھون، دلہہ دھروگی راجگان، منڈے اور دیگر علاقے شامل ہیں اور جن لوگوں نے قابل ذکر کام کیے ہیں ان میں توقیر اعوان، حاجی محمد صابر، ساجد اعوان، طاہر اعوان دلہہ، ملک نذر حسین، حاجی جہانگیر حسین، بابا عبد الغنی، غلام شبیر ڈاکٹر صفدر علوی، ملک افتخار، ظہیر مغل، شہزاد حسین، ہارون حیدر، ڈاکٹر جاوید اقبال، حافظ محمد خان و پسران ڈھاب کلاں، باقر قریشی، وقار یونس، حاجی عبد الغفور شیخ، چوہدری یعقوب بھٹی گجر، غلام رضا اعوان، سعید چغتائی، محمد نعیم طارق اعجاز اگرال اور ان کی پوری ٹیم، ملک مطلوب حسین، ذیشان عباس مغل، عامر نواب، تترال ڈاکٹر سہیل جنجوعہ حافظ اکرام، بہکڑی سے ممتاز حسین، راجہ برادران، منڈے سے عصمت حسین، چک بھون چوہدری نذر حسین، دلہہ حافظ اکرام ودیگر، وروال توقیر حسین، توفیق عباس، کلر کہار طاہر اعوان ودیگر، چوآسیدن شاہ، پیر ساجد ہاشمی، شہزاد قیوم دوالمیال، رتوچھہ محمد سعید، تلہ گنگ ملک اشرف اقبال، ٹہی ملک افسر، نکہ کہوٹ محمد اویس کرسال صوفی منظور حسین اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی پوری ٹیم شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top