منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لیاقت پور میں تیسرے فیز کی عظیم الشان امدادی سرگرمیوں کا آغاز

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحٹ لیاقت پور میں تیسرے فیز کی عظیم الشان امدادی سرگرمیوں کا آغاز۔۔ 140 مستحق گھرانوں میں اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا مہینے کا راشن انکی دہلیز پر پہنچایا گیا۔۔۔تحریک منہاج القرآن کے سینئر راہنما ڈاکٹر حبیب احمد سہروردی سربراہ زونل فنانس سیل اور سرپرست تحریک منہاج القرآن لیاقت پور (ضلع رحیم یار خان سی).کے خصوصی تعاون سے ضلعی تنظیم کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف، ناظم قاری احمد رضا، ملک محمد طارق صدر پی پی حلقہ 255، کیپٹن (ر) بشیر احمد، ڈاکٹر فیاض اور درجنوں کارکنان نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کر کے مستحقین کی دہلیز پر راشن کے بیگ پہنچائے۔ یاد رہے ضلع لیاقت پور کی طرف سے ابتک 350 راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top