ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج القرآن فیصل آباد کے بانی رہنما حاجی محمد رشید قادری کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 05 جون 2020ء

لاہور ( ) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے بانی رہنما اور سرپرست حاجی محمد رشید قادری کے انتقال پر دلی افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے، قائد تحریک نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم آخری سانس تک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے اسلام اور انسانیت کی خدمت کرتے رہے اور ہر سانس علم، امن اور عشق رسول ﷺ کے فروغ کے لئے وقف کیے رکھا، شیخ الاسلام نے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔

دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول نے حاجی محمد رشید قادری کے انتقال پر دلی افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top