منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام 41 لاکھ روپے کے کورونا امدادی پیکج کی تقسیم

مورخہ: 25 جون 2020ء

کارکردگی رپورٹ۔ نومبر 2019 تا جون 2020

تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد میں نومبر 2019 سے جون 2020 کے عرصہ کے دوران حلقات درود کے قیام، 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کے انعقاد اور کورونا ویلیفئر مہم کے سلسلہ میں اپنے تنظیمی و رفاعی اور فلاحی امور کی انجام دہی میں پہلے نمبر پر رہی۔

حلقات درود کا قیام

مرکزی ہدایات کی روشنی مں منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیرانتظام پی کے 36، 37، 38 اور 39 میں 45 حلقات درود کا اہتمام کیا گیا، جن میں اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز

مرکزی نظامت دعوت و تربیت کے تعاون سے منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کا اہتمام کیا گیا، اس کورس میں 187 شرکاء نے ڈپلومہ کی باقاعدہ کلاسز اٹینڈ کیں۔ ضلع بھر سے مختلف علمی و روحانی اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر 30 قرآنی انسائیکلوپیڈیا بھی تقسیم کیے گئے۔

 

کورونا ویلفیئر مہم

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ضلع ایبٹ آباد نے جملہ فورمز کے ساتھ ملکر ملک بھر میں کورونا کی وباء کے پیش نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ’’ویلفیئر مہم’’ کا آغاز کیا۔

مہم کو 3 حصوں میں مکمل کیا گیا۔ اس دوران اپنی مدد آپ کے تحت 41 لاکھ سے زائد مالیت کا امدادی پیکج لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔ مہم کے دوران پہلے مرحلہ میں عام لوگوں کو کورونا کیخلاف آگاہی مہم، بچاؤ کے لیے تدابیر اختیار کرنے کا شعور اور ماسک و سینٹائزرز بھی تقسیم کیے گئے۔ اس دوران ایبٹ آباد شہر میں 8 ہزار ماسک، ایک ہزار سینٹائزرز تقسیم کیے گئے جبکہ ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے امدادی پیکج بھی عوام تک پہنچائے گئے۔

دوسرے مرحلہ میں آیبٹ آباد، حویلیاں، لورہ، بوئی، شیروان میں 1062 راشن پیکج کی تقسیم کی گئی جس کی مالیت پونے 3 لاکھ روپے سے زائد تھی۔

تیسرے مرحلہ میں ضلع ایبٹ آباد اور نواں و مضافات 453 مستحق گھرانوں کو راشن فراہم کیا گیا۔ جس کی مالیت 6 لاکھ روپے تھی۔ اس طرح مجموعی طور پر لاکھوں روپے کی مالیت کے امدادی پیکج منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام تقسیم ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top