غریب کو پیسے کے بغیر حق ملتا ہے اور نہ انصاف: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

چیئرمین سپریم کونسل نے آصف سلہریا ایڈووکیٹ کو ہیومین رائٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی
کمزور کو اس کا حق دلوانے کے لئے جدوجہد کرنے والا جنت میں جائے گا: چیئرمین سپریم کونسل

لاہور (یکم جولائی 2020ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عوامی لائرز فورم کے رہنما آصف سلہریا ایڈووکیٹ کو لاہور بار کونسل کی طرف سے ہیومن رائٹس کمیٹی لاہور ڈویژن کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اخلاص کیساتھ جدوجہد کرنا عبادت ہے جو شخص کسی کمزور کو اس کا حق دلوانے کے لئے کردار ادا کرتا ہے تو اس کا یہ عمل اسے جنت میں لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اپنے عروج پر ہیں، غریب آدمی کو پیسے کے بغیر ناحق ملتا ہے اور نہ انصاف اس حوالے سے پڑھے لکھے وکلاء اپنا بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دکھی انسانیت کی دعائیں انسان کا مقدر سنوار دیتی ہیں۔

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، عوامی لائرز فورم کے صدر لہراسب گوندل، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے آصف سلہریا ایڈووکیٹ کو ہیومن رائٹس کمیٹی لاہور ڈویژن کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top