شیخوپورہ: اسیر انقلاب راحت نذیر کی والدہ مرحومہ کے نماز جنازہ میں مرکزی وفد کی شرکت

مورخہ: 31 اگست 2020ء

اسیر انقلاب راحت نزیر کی والدہ محترمہ مؤرخہ 31 اگست 2020 کو شیخوپورہ میں انتقال کر گئی تھیں، انکی نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے شرکت کی اور پسماندگان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ نماز جنازہ تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب کے سیکرٹری کوآرڈینیشن قاری ریاست علی چدھڑ نے پڑھائی جبکہ سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن محمد طیب ضیاء، تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کے ناظم خالد محمود منہاجین، ضلعی و پی پی اور UC عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top