منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سینئر رہنما شاہد مرسلین کا منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ

لاہور (10 ستمبر 2020) منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سینئر رہنما شاہد مرسلین نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ، لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر میڈیا نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر فنانس عبدالرحمن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے مرکز کے مختلف شعبہ جات بالخصوص ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کا بھی وزٹ کیا، جہاں انہیں بتایا گیا کہ یہ شعبہ گزشتہ 11 سال سے دیارغیر میں جا بسنے والے پاکستانیوں کے بچوں کی دینی تعلیم و تدریس کیلئے مستعد ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top