منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے سینئر رہنما زاہد سراج کا مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے سینئر رہنما زاہد سراج نے 8 ستمبر 2020ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا اور محمد اویس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، ڈائریکٹر میڈیا نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، ندیم اعوان، امتیاز اعوان، قاضی مدثر، محمد وسیم افضل، میاں اشتیاق، محمد طیب اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف دفاتر اور جامع مسجد منہاج القرآن کا بھی وزٹ کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے آغوش کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) محمد مبشر سے ملاقات کی، ملاقات میں انہیں آغوش کمپلیکس کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ زاہد سراج نے جی ایم ملک کے ہمراہ سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے مزار پر بھی حاضری دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top