جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
مذہبی جماعتوں کو بین المسالک رواداری کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہئیے: وقاص جعفری
بین المسالک ہم آہنگی و رواداری قوت برداشت کی علامت ہے: خرم نواز گنڈاپور

لاہور (29 ستمبر 2020ء) جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص جعفری نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور علامہ غلام مرتضیٰ علوی بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص جعفری نے کہا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بین المسالک و مذاہب رواداری کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنا چاہئیے، دشمن پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت اور تقسیم پر مبنی مواد وائرل کیا جا رہا ہے جسکی روک تھام کےلئے مشترکہ کاوشوں کی اشدضرورت ہے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی و رواداری قوت برداشت کی علامت ہے۔ آج ہمیں قبولیت اور اشتراک کا پیغام تمام ہم وطنوں کے درمیان پھیلانے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان کےلئے بےحد ضروری ہے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص جعفری کومنہاج القرآن کی نظامت تربیت کا ترتیب دیا ہوا قرآن لرننگ نصاب کا تحفہ بھی دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top