صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی اعجاز یوسف اعوان کے والد محترم کی نماز جنازہ میں مرکزی وفد کی شرکت

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی اعجاز یوسف اعوان اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا Mississauga Chapter بیرسٹر شہباز محمود کے والد محترم حاجی محمد یوسف اعوان قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقہ سیالکوٹ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک اعلیٰ سطح وفد نے شرکت کی جس میں صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نائب ناظم نظامت دعوت، علامہ غلام ربانی تیمور ناظم دعوت، علامہ سہیل حمید قادری ناظم تربیت وسطی پنجاب، قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن تنظیمات، سرپرست منہاج القرآن سیالکوٹ حاجی سلیم بٹ، علامہ ثناء اللہ ربانی، حافظ احتشام محمود، شہزاد اکبر، علامہ فیاض القادری، چوہدری منیر حسین دیو، محمد افضل قادری، حافظ عتیق اور پی پی 35، 39 کے قائدین کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی امامت پیر طریقت پیر نقیب الرحمان عیدگاہ شریف (راولپنڈی) نے کی۔ نماز جنازہ کے بعد چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ٹیلی فون پر مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے خصوصی دعا کروائی اور لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top