علمائے کرام کا قتل لمحہ فکریہ ہے: منہاج القرآن علماء کونسل

مولانا عادل خان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں
حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے: علامہ امداد حسین، میر آصف اکبر

لاہور (12 اکتوبر 2020ء) منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں علامہ امداد حسین قادری، علامہ میر آصف اکبر اور علامہ عثمان سیالوی نے مولانا عادل خان کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس معاشرے میں علماء کی عزت اور زندگی محفوظ نہ رہے تو جان لیں اس معاشرے سے خیر کا ہاتھ اٹھ جاتا ہے۔ مولانا عادل خان کے قتل پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔

منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ علمائے کرام کا قتل لمحہ فکریہ ہے، دہشت گردی کے اس بہیمانہ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہری کی جان، مال عزت کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اتحاد امت کو جتنا نقصان فرقہ واریت نے پہنچایا کسی اور چیز نے نہیں پہنچایا۔ رہنماؤں نے کہا کہ کچھ شرپسند اور انتہاپسند امت کے اتحاد اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لیے مسالک کی معتبر اور اہل علم شخصیات کی عزت، جان مال کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ ایسے عناصر کا محاسبہ حکومت اور سول سوسائٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قتل و غارت اور متشدد رویوں کی روک تھام کے لئے سوشل میڈیا پر زہریلے اور متشدد مواد اور ابحاث کا راستہ روکنا بھی ضروری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top