منہاج القرآن کا 40واں یوم تاسیس، 17 اکتوبر بروز ہفتہ منایا جائے گا

تقریب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے
سردار لطیف کھوسہ، میاں منظور وٹو، راجہ ناصر عباس، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری خطاب کریں گے
مجیب الرحمن شامی، اوریا مقبول جان، صاحبزادہ حامد رضا بھی تقریب میں شریک ہوں گے
صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ، ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، ابرار الحق، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ شرکت کریں گے

Minhaj ul Quran 40th foundation day to be celebrated on October 17

لاہور (15 اکتوبر 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی تقریب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 17 اکتوبر بروز ہفتہ رات 8 بجے منعقد ہو گی، تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی تقریب میں خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے، یوم تاسیس کی تقریب میں سردار لطیف احمد کھوسہ، صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ، میاں منظور احمد وٹو، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرارالحق، صاحبزادہ حامد رضا، پیر آف کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے، تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی یوم تاسیس کی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب کے انتظامات مکمل اور مہمانوں کو شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top