تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر دانشور، سینئر صحافی، کالم نویس سہیل وڑائچ کا پیغام

تحریک منہاج القرآن کے دنیا بھر میں موجود دوستوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کا موقع ہے اور اس موقع پر میں تحریک منہاج القرآن کو اور اس کے بانی پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں نے قریب سے یہ دیکھا ہے ایک تو یہ غیر فرقہ وارانہ، غیر لسانی اور بغیر کسی کے ساتھ متعصبانہ رویہ رکھے ہوئے اس تحریک کو چلایا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ جو چیز مجھے بہت متاثر کرتی ہے وہ خواتین کا خاص مقام ہے جو تحریک منہاج القرآن میں خواتین کو دیا گیا ہے، خواتین بھی برابر کا کام کرتی ہیں اور تحریک منہاج القرآن میں اُسی جوش و جذبے سے شریک ہیں جس جوش و جذبے سے مرد حضرات شریک ہیں۔

تحریک منہاج القرآن کی ایک خاص خوبی یہ ہے کہ انہوں نے دنیاوی علوم میں مہارت کو بھی اسی طرح اہمیت دی ہے جس طرح دینی علوم کو، چنانچہ آپ کو منہاج القرآن سے وابستہ جو بھی طالب علم، نوجوان یا عالمِ دین نظر آئے گا‘ ایک طرف وہ دینی علوم سے بہروہ ہوگا اور دوسری طرف وہ دنیاوی علوم کے بارے میں بھی وہ مکمل آ گاہی رکھتا ہوگا۔ تحریک منہاج القرآن کے جو منصوبے ہیں ان میں دینی اور دنیاوی دونوں رنگ نظر آتے ہیں۔ اور میرا خیال ہے کہ آگے جانے کیلئے یہی واحد راستہ ہے جو ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوان نسل کو دکھایا اور میری ہمیشہ سے ان کی بہت سی خوبیوں پر نظر آتی ہیں، آج بھی میں ان کی تعریف کروں گا اور کہوں گا کہ اللہ انہیں اور ترقی دے۔ بہت شکریہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top