صوبائی وزیر پنجاب برائے آبپاشی محسن خان لغاری کا تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام

تحریکِ منہاج القرآن کا 17 اکتوبر کو چالیسواں یومِ تاسیس ہے اور میں اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے یہ تحریک جس کو چالیس سال پہلے شروع کیا، وہ آج دین کی تبلیغ اور قرآنی تعلیمات کو سمجھنے اور قرآن سے لگاؤ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس کی بدولت آج لاکھوں لوگ اور خصوصاً نوجوان دین کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔

پروفیسر صاحب کی یہ تحریک ہر قسم کی فرقہ واریت سے بالاتر، امن اور محبت کا پیغام دینے والی تحریک ہے۔ میں پروفیسر صاحب کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس تحریک کو کامیاب کرے اور ہر طرف اس کا فروغ ہو تاکہ لوگ دین کی اصل روح کی طرف متوجہ ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top