تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا پیغام

تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کے رفقاء کار کو منہاج القرآن کے 40 سال مکمل ہونے پر بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے 40 سال میں وہ کام کر دیا ہے جو حکومت نہیں کر سکی۔ منہاج القرآن کے 700 سے زائد سکولز ہیں، جو مہنگائی کے اس دور میں غریب بچوں کو معیاری اور مفت تعلیم بھی مہیا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے ایک یونیورسٹی بھی بنائی ہے، جہاں بہترین معیار تعلیم ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے بہت کم وقت میں دین اسلام کی خدمت کی ہے، ایسی شخصیات بہت کم ہیں جو دین کی خدمت کیساتھ انسانی زندگی کی خدمت میں اپنا کام کر رہی ہیں۔ پاکستان میں زلزلہ ہو یا کوئی بھی آفت ہو تو ایسے حالات میں ڈاکٹر صاحب نے ہمہ جہت فلاحی کام بھی کیا ہے۔

ڈاکٹر صاحب نے ہم جیسے عام لوگوں کے لیے ایک ہزار سے زائد کتب لکھی ہیں اور دعا ہے کہ ڈاکٹر صاحب ان کو زیادہ سے زیادہ کامیابی دے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی دے، ایسے لوگ ہمارا اثاثہ ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top