تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سینئر صحافی و تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا مبارکبادی پیغام

تحریک منہاج القرآن ایک طویل عرصہ سے ایک جہدوجد اور راستے پر گامزن ہے، ہم نوجوان ہوتے تھے جب تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فصاحت و بلاغت کو سنتے تھے اور اللہ اس میں برکت ڈال دے۔ دنیا کے کسی کونے اور ملک میں چلیں جائیں، وہاں آپ کو منہاج القرآن کا مرکز مل جائے گا۔ دنیا کو جدید ترین تقاضوں کے حساب سے جس طرح ڈاکٹر صاحب نے دین کو پیش کیا ہے، تو یہ ان کا بہت بڑا کمال ہے۔

ان کی یونیورسٹی میں بہت اعلیٰ درجہ کی ریسرچ ہو رہی ہے اور بہت اعلیٰ درجے کے پی ایچ ڈیز سکالر تیار ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب جس موضوع پر بھی بات کرتے ہیں تو وہ اس موضوع کا پورا احاطہ ہوتا ہے۔ ان کی تقریر کے بعد بہت کم سوال و جواب کی ضرورت پڑتی ہے۔ ان کی تصانیف میں بھی کمال کی بات ہے۔ سیرت الرسول اور دیگر کتب بہت ہی تحقیقی ہے۔ قرآنی انسائیکلو پیڈیا شاید ایسا کام ہے جو کمپوٹر میں بھی ایسا کام نہ ہوا ہو، اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کو استقامت دے اور ان کے اس کام کو اللہ تعالیٰ مزید پھیلائے۔ آمین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top