تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کا پیغام
مجھے یہ جان کر بے حد مسرت ہے کہ تحریک منہاج القرآن اپنا 40 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو اللہ نے توفیق دی کہ وہ اسلام اور غیر اسلامی دنیا میں اسلام کا پیغام پہنچا سکیں، یہ امن و آشتی اور محبت کا پیغام ہے۔ یہ اللہ کا کرم ہے کہ شیخ الاسلام کی شخصیت میں اللہ نے ایک ہمہ گیر شخصیت چھپا رکھی ہے، وہ عالم بھی ہیں، مجدد بھی ہیں، محدث بھی ہیں، فقہی بھی ہیں، مفسر بھی ہیں اور دنیا کے معاشی و سیاسی حالات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔
منہاج القرآن کا سٹیج تمام مکاتب فکر کے لیے کھلا ہے۔ علامہ طاہرالقادری نے پرامن پیغام کو منتخب کیا اور تحریک منہاج القرآن نے اس کو بڑی حکمت عملی و کامیابی کیساتھ آگے بڑھایا ہے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ شیخ الاسلام کا یہ مشن جاری رکھے، اللہ ان کے مشن کے تمام کارکنان کو سلامت رکھے۔ اہل کشمیر، ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان کی جانب سے ان کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کو قائد و اقبال کا حقیقی اور اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب پورا ہو سکے۔
تبصرہ