تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق کا پیغام

میں منہاج القرآن کے 40 برس کی خدمت کا سفر مکمل کرنے پر ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب نے اپنی قیادت سے، اپنی قرآن فہمی، علم و عمل سے انسان کو انسان سے جوڑنے کی جو کوشش کی ہے، ان کے عملی کام صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہیں، اس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ترقی دے اور ان کی بدولت ملت کی بہتری ہو۔ اللہ ہم سب کو قرآن پاک پر عمل کرتے ہوئے دنیا و آخرت کی کامیابی عطاء فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top