تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر صوبائی وزیر صمصام بخاری کا پیغام

میں منہاج القرآن منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے تمام متعلقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب نے جتنی تحقیق کی اور جو محبت اہل بیت اور رسول کریم کی شان بیان کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔ آج 100 سے زیادہ ممالک میں منہاج القرآن کا یوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔ ان کے سکولوں میں جو بچے پڑھ رہے ہیں، وہ بھی خدمت خلق ہے۔ میری ڈاکٹر صاحب کے ساتھ ذاتی نیاز مندی بھی ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے پروگراموں میں مدعو کرتے ہیں۔

انکی محبت و عقیدت ہمارے بڑوں سے بھی ہے۔ ڈاکٹر صاحب کی محبت ہمارے سب لوگوں کے لیے ایک گائیڈ لائن ہے۔ آج کے اختلافی دور میں طرح طرح کے لوگوں نے حقائق کو بدلنے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹر صاحب نے اپنی کتب اور خطاب میں محبت اہل بیت کو جسطرح پیش کیا ہے اور اس کے بعد صوفیاء کرام کے ذکر کو جس طرح پیش کیا ہے، شہنشاہ بغداد حضور غوث پاک کا ذکر، حضور داتا گنج بخش صاحب کا جو ذکر ہے، وہ بہت قابل تعریف ہے۔ میں اس کا بہت معترف ہوں، ڈاکٹر صاحب کے واعظ میں ڈر اور خوف نہیں بلکہ امید ہے۔ جب آپ نے لوگوں کو اپنے سلسلے کی طرف متوجہ کرنا ہو تو تلوار وہ کام نہیں کرتی جو مٹھاس کرتی ہے۔ ان شاء اللہ عالمی میلاد کانفرنس 2020 میں حاضری بھی دیں گے اور وہاں اپنی باتیں بھی کر سکیں گے۔ ایک بار پھر دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ یہ تعلیم و تربیت کا سلسلہ اور آگے بڑھنے کی توفیق دے۔ آمین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top