منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکڑ فیصل مشہدی کا دورہ آغوش

agosh fasil mashadi mwf

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یوکے کے مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسین مشہدی نے آغوش آرفن کئیر ہوم لاہور کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آغوش کرنل (ر) مبشر اقبال نے فیصل مشہدی کو آغوش کمپلیکس بارے خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ آغوش میں مستحقین بچوں کو بلا تفریق لیا جاتا ہے اور پھر ان کی مکمل تعلیم و تربیت کا بہترین انتظام و انصرام ہے۔ اس لحاظ سے منہاج القرآن واحد ادارہ ہے، جو یتیم بچوں کی باقاعدہ تعلیم و تربیت بلکہ اعلیٰ تعلیم کا بھی بندوبست کرتا ہے۔ آغوش آرفن کیئر ہوم کا ایک بچہ منہاج یونیورسٹی سے ایم فل بھی کر رہا ہے۔

اس موقع پر تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل میاں محمد عباس نقشبندی اور پرنسپل آغوش گرائمر سکول عمران ظفر بٹ بھی موجود تھے۔ بعدازاں فیصل مشہدی نے آغوش کے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

agosh fasil mashadi mwf

agosh fasil mashadi mwf

agosh fasil mashadi mwf

agosh fasil mashadi mwf

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top