تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس پر سینئر سیاستدان فاروق ستار کا پیغام

منہاج القرآن اور اس کے بانی و سرپرست جناب طاہرالقادری صاحب کو ان کی تحریک منہاج القرآن کے 40 سال مکمل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دعا کرتا ہوں کہ ان کی تحریک اس طرح کام کرتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے اسلام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچا کر دین اور انسانیت کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔

منہاج القرآن نے اتحاد بین المسلمین کیساتھ ساتھ اتحاد بین المسالک بھی قائم کیا۔ تحریک کا نیٹ ورک آج پوری دنیا میں قائم ہے، امریکا، برطانیہ اور یورپ میں تحریک منہاج القرآن نے سب سے بڑا کام جو انجام دیا، وہ یہ ہے کہ وہاں نوجوان جو مغربی ثقافت اپنا چکا تھا، اسے دوبارہ اپنی اقدار اور ثقافت سے اگاہ کیا، یہ بہت بڑا کام ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ رہتی دنیا تک تحریک منہاج القرآن مذہب اسلام کے فہم کو آسان بنا کر اسی طرح کام کرتی رہے۔ آمین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top