سابق ٹیسٹ کرکٹر صلاح الدین صلو کا منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس پر پیغام

منہاج القرآن کے 40 سال مکمل ہونے پر ان کے بانی و سرپرست ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر صاحب نے ناصرف دینی و دنیاوی تعلیم پر بہت توجہ دی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی وجہ سے دنیا میں ڈیڑھ لاکھ طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں، منہاج ویلفئیر فاونڈیشن پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہے۔

یہاں میں یہ بتانا چاہوں گا کہ جب میں کینیڈا گیا تھا تو وہاں ہر شخص سے سنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب لوگوں کو سیدھی راہ دکھا رہے ہیں۔ آجکل لوگ دینی تعلیم پر بہت کم توجہ دیتے ہیں لیکن ان کے ادارے دینی و دنیاوی دونوں تعلیم مہیا کر رہے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کو صحت و تندرستی دے،

آخر میں یہی دعا ہے کہ

دلوں میں نور بخشوں تاکہ گھر گھر اجالا ہو

چراغ سے اگر ہو گی تو کتنی روشنی ہوگی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top