سہیل احمد رضا کی بابا گرونانک کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت

Baba guru nanak

سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیوجی کے 551 ویں جنم دن کی سالانہ تقریبات گوردوارہ جنم استہان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی، تقریبات میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت کی۔

پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب اہم اہنگی حکومت پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لیے سہیل احمد رضا کو باقاعدہ سرکاری طور پر دعوت دی گئی تھی۔ اس موقع پر سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرفیتھ شہزاد احمد خان نے بھی تقریبات میں شریک ہوئے۔

تقریبات میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری مہمان خصوصی تھے۔ سکھ رہنماؤں میں چیئرمین قومی کمیشن برائے مینارٹیز چیلا رام کے علاوہ بھارت سے سکھ یاتریوں اور تنظیموں نے بھی شرکت کی۔

سہیل احمد رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک کی تعلیمات برصغیر کے صوفیاء اور اولیاء کرام سے متاثرہ ہو کر توحید اور خدا کے وجود پر مبنی تھیں۔ انہوں نے ایک خدا پر یقین رکھنے کی تعلیم دی۔ انہوں نے معاشرتی و طبقاتی تقسیم کی نفی کرتے ہوئے انسانیت کی عظمت کی تعلیم دی۔

سکھ مسلم دوستی برصغیر کے خطے میں قیام امن کا موثر ذریعہ بن سکتی ہے۔ بابا گرونانک جی نے توحید باری تعالیٰ کے وجود پر اپنے مذہب کی بنیادیں رکھی، جس کی وجہ سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ان کی شخصیت پر نظم بھی لکھی، اقبال نے کہا تھا کہ

پھر اٹھی آخر صدا توحید کی پنجاب سے
ہند کو اک مرد کامل نے جگایا خواب سے

Baba guru nanak

Baba guru nanak

Baba guru nanak

Baba guru nanak

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top