شورکوٹ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا افتتاح

minhaj ul quran islamic center

تحریک منہاج القرآن شور کوٹ کے زیراہتمام وریام والا پی پی 128 میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا گیا، منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی افتتاحی تقریب میں انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن شورکوٹ کے عہدیدار اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر 2 کنال سے زائد جگہ پر مشتمل ہے، اسلامک سنٹر کے لیے اراضی محمد وریام مرحوم کیطرف عطیہ کی گئی تھی۔ انجینئر رفیق نجم نے افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن اسلامک سنٹر کو اہل علاقہ کے لیے دعوتی و تعلیمی سرگرمیوں کا مرکز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے دینی تعلیم و تربیت کے کام کو نہایت احسن طور پر سرانجام دیا جا رہا ہے۔

minhaj ul quran islamic center

minhaj ul quran islamic center

minhaj ul quran islamic center

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top