منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 111کا تنظیمی اجلاس

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم اور ضلعی صدر میاں عبدالقادر نے منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 111کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گیا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے نظام کی اصلاح کیلئے قابل عمل تجاویز دیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات اس نظام کے منہ پر طمانچہ ہیں، جس نظام کے تحت پانچ سال گزر جانے کے بعد بھی 14 شہداء کے ورثاء کو انصاف نہ مل سکے اس کا برقرار رہنا کسی طور ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈز سزائوں سے بچ جائیں گے تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہے۔ سانحہ کے قاتلوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ اس سے زیادہ عبرتناک سزاؤں اور سلوک کے مستحق ہیں، منہاج القرآن امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی نبوی تعلیمات کے تحت اصلاح احوال و اصلاحِ معاشرہ کے لئے اپنی تعلیمی، تربیتی، اصلاحی، فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے۔ ان شاء اللہ خدمت دین کا یہ فریضہ آئندہ نسلوں تک جاری رہے گا۔

اجلاس میں ضلعی نائب ناظم میاں آصف عزیز، غلام محمد قادری، سید ثقلین شاہ، حافظ لعل محمود، علامہ سجاد نقشبندی، سید حسن شاہ، قاسم فیروزی، حاجی غلام مصطفیٰ، سلیمان غازی و دیگر بھی موجود تھے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top