ساوتھ کوریا: منہاج القرآن کے کارکن تبسم جمیل کی وفات اور میت کی پاکستان روانگی

منہاج القرآن ساوتھ کوریا کے کارکن تبسم جمیل گذشتہ دنوں ساوتھ کوریا میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ تبسم جمیل ایک عرصہ سے کوریا میں مقیم تھے اور گذشتہ دنوں ہارٹ اٹیک کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کی وفات کے بعد شہزاد علی بھٹی نے ان کے فیملی ممبران سے رابطہ کیا اور میت کی پاکستان روانگی کے لئے جملہ امور کی انجام دہی کے لئے شب وروز محنت کی اور بالاخر 7 جنوری 2021 بروز جمعرات کو مرحوم کی میت کو پاکستان بھجوایا۔

محمد طیب (انچارج یورپ ڈیسک) اور محمد اعظم ملک (سیکرٹری امور خارجہ) نے ایئرپورٹ سے میت کو کلیئر کروانے کے بعد منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ایمبولینس پر میت کو ان کے آبائی علاقہ سنگھ پورہ لاہور روانہ کیا، جہاں ان کی نماز جنازہ اور تدفین کی جائے گی۔

اس سارے عمل اور پراسیس میں شہزاد علی بھٹی (صدر MQI ساوتھ کوریا) کی خدمات قابل ستائش ہیں جبکہ جی ایم ملک (ناظم امور خارجہ) میت کی ایئرپورٹ آمد کلیئرنس اور روانگی کے ساتھ ساتھ جنازے میں باغبانپورہ، شالیمار اور سنگھ پورہ کے علاقوں سمیت گردونواح سے منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان کی شرکت کے لئے مصروف رہے۔

تبسم جمیل مرحوم کی فیملی اور رشتہ داروں نے مرحوم کی میت کی پاکستان روانگی اور ایئرپورٹ سے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ایمبولینس میں ان کے آبائی علاقہ روانگی اور ان کے جنازہ میں بھر پور شرکت پر شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے تربیت یافتہ افراد اور فورمز نے اپنے بھر پور تعاون سے دکھ اور غم کی اس گھڑی نے ان کیساتھ تعاون کیا۔

مرحوم کے بھائی برادر غلام مصطفیٰ بھٹی نے اپنی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے شک ڈاکٹر طاہر القادری اور منہاج القرآن کی خدمات قابل احترام ہیں یہ صرف ملک پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر بھی دین اسلام، مسلمانوں اور پاکستانیوں کی خدمات میں مصروف ہیں اور ہماری فیملی ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل (انچارج ایشین ڈیسک)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top