خرم نواز گنڈاپور کا معروف شاعر و دانشور نصیر ترابی کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (10 جنوری 2021) ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے معروف عالم دین علامہ رشید ترابی مرحوم کے بیٹے شاعر، ادیب اور دانشور نصیر ترابی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں غم زدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ نصیر ترابی مرحوم کی اردو ادب کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم اردو ادب میں ایک بڑا نام تھے۔ نصیر ترابی نے اپنے منفرود اسلوب کے ذریے اردو ادب میں اپنا لوہا منوایا۔ اردوادب کیلئے نصیر ترابی مرحوم کی گرانقدر خدمات قابل تحسین ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top