منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے ناظم مالیات فیضان چھینہ کی دعوت ولیمہ میں مرکزی وفد کی شرکت

minhaj ul quran korea

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے ناظم مالیات فیضان چھینہ کی دعوت ولیمہ میں نظامت امور خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم افضل قادری (انچارج ایشین ڈیسک) کی سربراہی میں مرکزی وفد نے شرکت کی۔ وفد میں پی ایس او ٹو نائب صدر منہاج القرآن ایوب انصاری، محمد سلیم، محمد الیاس اور محمد صدیق شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن شیخوپورہ کے صدر محمد شکیل اعوان اور ناظم محمد خالد منہاجین بھی مرکزی وفد کیساتھ شامل ہوئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے ناظم مالیات فیضان چھینہ کی شادی پر دعوت ولیمہ شیخوپورہ میں کے مقامی شادی ہال میں ہوئی، تقریب میں وسیم افضل قادری نے دولہا فیضان چھینہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں عرفان القرآن کا تحفہ بھی پیش کیا۔

ولیمہ تقریب میں دولہا فیضان چھینہ کے ماموں چوہدری محمد حنیف سندھو نے مرکزی وفد کو خوش آمدید کہا۔ چوہدری محمد حنیف سندھو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قریبی ساتھیوں اور منہاج القرآن کے اوائل دور کے عہدیداروں میں شامل ہیں۔ انہوں نے مرکزی وفد کی آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

minhaj ul quran korea

minhaj ul quran korea

minhaj ul quran korea

minhaj ul quran korea

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top