منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے سینئر رہنما حاجی یونس کی اہلیہ انتقال کر گئیں

minhaj ul quran jhelum

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے سینئر رہنما حاجی یونس کی اہلیہ، حاجی خالد کی بھابھی اور علامہ وقاص یونس (منہاجین) کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جہلم کے نواحی علاقہ کالا گوجراں میں ادا کی گئی۔ مرکز سے علامہ غلام ربانی تیمور، قاری اللہ بخش نقشبندی، قاضی مدثر، قاری فرحان بخش اور صدیق اشرف صدیقی نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ منہاج القرآن جہلم کے عہدیداران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی جنازہ میں شریک ہوئی۔

نماز جنازہ کے بعد علامہ غلام ربانی تیمور نے مرحومہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

minhaj ul quran jhelum

minhaj ul quran jhelum

minhaj ul quran jhelum

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top