تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ختم گیارہویں شریف کا انعقاد

baam e qadria

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ختم گیارہویں شریف کا ماہانہ پروگرام کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت جی ایم ملک نے کی جبکہ کالج آف شریعہ سے ڈاکٹر شبیر احمد جامی نے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی تعلیمات کی روشنی درس تصوف دیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ ناصرف محبوب رسول تھے بلکہ آپ محبوب خدا کی شان اور فیض کے حامل بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرید اور سالک حضور غوث الاعظم کی تعلیمات تصوف پر عمل کر کے اپنی روحانی منازل طے کر سکتا ہے۔ اللہ تعالی نے یہ ملکہ و تصرف صرف آپکو ہی عطا کیا تھا کہ آپ شان سبحانی کے مالک اور امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں تعلیمات تصوف کی یہ جھلک شیخ الاسلام کے افکار میں بھی کامل طور پر موجود ہے۔ منہاج القرآن بلاشبہ فیض شان غوثیت کا امین اور قاسم ہے۔

تقریب میں راجہ زاہد محمود، جی ایم ملک، شہزاد رسول قادری، علامہ عابد بشیر اور علامہ عثمان سیالوی نے بھی اظہار خیال کیا۔ تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا ہوئی اور لنگر غوثیہ سے تمام شرکاء کو ضیافت دی گئی۔

baam e qadria

baam e qadria

baam e qadria

baam e qadria

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top