منہاج القرآن سرگودھا کے سینئر رہنماء میاں ارشد پرویز انتقال کر گئے

minhaj ul quran

منہاج القرآن سرگودھا کے سینئر بزرگ رہنماء میاں ارشد پرویز انتقال کر گئے، انا للہ و انا لیہ راجعون۔ مرکزی نائب ناظم اعلی علامہ رانا محمد ادریس قادری تعزیت کے لیے سرگودھا ان کی رہائش گاہ گوشئہ نور گئے، انہوں نے میاں ارشد کے بیٹے عمیر ارشد اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر رانا محمد ادریس قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

انہوں نے میاں ارشد کی تحریکی خدمات کو سراہا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ تعزیتی وفد میں منہاج القرآن سرگودھا کے ضلعی و سٹی قائدین بھی رانا محمد ادریس قادری کیساتھ موجود تھے۔

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top