صاحبزادہ پیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی پیر عرفان علی شاہ علوی سے تعزیت

minhaj ul quran sindh

تحریک منہاج القرآن اسندھ کے امیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے شہدادپور ضلع سانگھڑ سندھ دربار حسینی کے سجادہ نشین پیر عرفان علی شاہ علوی کی ہمشیرہ اور تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ کے ناظم پیر ولایت علی شاہ علوی کی پھوپھی جان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے مخدوم ندیم ہاشمی نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

اس موقع پر پیر عرفان شاہ نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1987ء نشتر پارک کراچی میں غوثیہ کانفرنس حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کیا تھا۔ اس موقع پر مخدوم ندیم احمد ہاشمی کے والد گرامی مخدوم نیک محمد ہاشمی، پروفیسر پیر غلام مصطفی شاہ آف رانی پور اور سندھ کے دیگر مشائخ بھی موجود تھے۔

پیر صاحب نے خلفاء راشدین اور اہل بیت کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے موجودہ دور میں شان مولائے کائنات پر بہت مدلل خطابات کیے اہل بیت کی شان و عظمت کو بلند کیا اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔

مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کہا کہ تاریخ میں ہمیشہ اولیاء اللہ نے حق کا ساتھ دیا آج بھی اہل حق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ ڈویژن کے عبدالستار چوہان، ذوالفقار علی شاہ علی، مولانا مفتی علی اختر چشتی شہدادپور والے، ضلعی ناظم ولایت علی شاہ علوی اور منہاج القرآن لنڈو کے صدر اسد علی علوی بھی موجود تھے۔

minhaj ul quran sindh

minhaj ul quran sindh

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top