منہاج القرآن تحصیل خانگڑھ کا اجلاس

minhaj ul quran sindh

منہاج القرآن سندھ تحصیل خانگڑھ ضلع گھوٹکی کے زیراہتمام امیر تحر یک منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی زیر صدارت تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رفاقت مہم سازی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر انہیں بڑی تعداد میں رفاقت کا تحفہ پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کی اہمیت پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام کے خطابات کا پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا جائے گا۔

اجلاس میں علامہ حافظ عبدالقیوم نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی قائد ڈے کی تقریب بھرپور طریقے سے منائی جائے گی۔ اجلاس میں کوآرڈینیٹر سکھر ڈویژن محمد اسحاق سمیجو، صدر منہاج القرآن خان گڑھ حاجی مظفر حسین، ناظم حافظ عبدالقیوم نوناری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع گھوٹکی کے صدر عبدالعزیز مہر اور رفقاء نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر حافظ عبدالقیوم نوناری نے جو پہلے سے رفیق ہیں لائف ممبرشپ حاصل کی اور 10 نئے رفقاء بھی بنے۔ ان نئے رفقاء کے نام ڈاکٹر عبدالمالک نوناری، عرفان علی مہر، حافظ احمد مجتبی، آغا عبد الحمید پٹھان، ماسٹر اعجاز انصاری،حاجی علی حسن مھر،حاجی رحمت اللہ مہر، غلام مصطفی میرانی، قاضی امتیاز علی ہیں۔ مخدوم ندیم ہاشمی نے تمام نئے رفقاء کو مبارکباد پیش کی اور دعا کی اللہ تعالی ہم سب کو استقامت عطا فرمائے۔

minhaj ul quran sindh

minhaj ul quran sindh

minhaj ul quran sindh

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top