جہلم: علامہ منصور اقبال کیانی کے بھائی کے چہلم میں مرکزی وفد کی شرکت

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رہنماء علامہ منصور اقبال قادری منہاجین سیشن 1994کے بڑے بھائی راجہ خالد زمان کیانی کے چہلم میں مرکزی وفد نے شرکت کی۔ 28 جنوری 2021ء کو ان کے آبائی گاوں پنچور تحصیل دینہ ضلع جہلم میں مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل منعقد ہوئی، جس میں نظامت امور خارجہ سے علامہ محمد وسیم افضل قادری (انچارج ایشئن ڈیسک) کی سربراہی میں مرکزی وفد علامہ غلام ربانی تیمور (نظامت امور خارجہ)، علامہ حافظ عابد بشیر قادری (ناظم منہاجین) اور محمود احمد شریک ہوئے۔ اس موقع پر ضلع جہلم سے علامہ نعیم علی منہاجین (سابق مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ)، علامہ مقصود احمد کیانی، علامہ شاہد الرحمن بغدادی اور علامہ حافظ وسیم انور بھی مرکزی وفد کیساتھ شامل ہوئے۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد عمران چشتی نے حاصل کی جبکہ طیب علی نقشبندی، عامر سلطان، شاہد حسین صدیقی اور دیگر نعت خواں حضرات نے آقائے دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

شاگر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ غلام ربانی تیمور نے ’’ اعمال صالحہ کی اساس محبت رسول ﷺ ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا اور آخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

ایصال ثواب کی محفل کے بعد مرکزی وفد نے علامہ منصور اقبال کیانی اور ان کی فیملی کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ انہیں مرکزی قیادت اور جملہ منہاجینز کی طرف سے تعزیتی کلمات پہنچائے۔ اس موقع پر علامہ منصور اقبال کیانی نے مرکزی قیادت کی طرف سے بھجوائے گئے تعزیتی پیغام و احساسات اور جذبات پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے مربی اور استاذ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، محترم جی ایم ملک کی طرف سے میرے بھائی کی وفات پر ٹیلی فون کر کے تعزیت کرنا، ہمارے ساتھ دکھ کی گھڑی میں انتہائی شفقت کا اظہار ہے۔ ان کے یہ جذبات میری زندگی کا حسین اور قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کے لمحات میں شیخ الاسلام کے شکریہ ادا کرنے کے لیے ہمارے الفاظ موجود نہیں، اللہ کریم ان پر اپنا کرم و فضل فرمائے۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری (انچارج ایشئن ڈیسک)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top