منہاج القرآن سرگودھا چک 36 جنوبی میں رانا محمد ادریس قادری کی تربیتی نشست

منہاج القرآن سرگودھا شرقی کے زیراہتمام نواحی چک 36 جنوبی میں علامہ ملازم حسین و محمد احسان کی میزبانی میں تربیتی نشست کا انعقاد ہوا۔ نشست میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی پیغام اور قائد تحریک کی فکر کو شرکاء تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ زمانہ بھی حضور کا ہی ہے اور موجودہ زمانہ میں بھی آقا کے دین کے احیا ء کیلئے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مشن سے وابستہ ہونے کی دعوت دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی نے سیاسی فکر کے حوالے سے گفتگو کی۔ یوتھ کے رہنما ڈاکٹر عمران یونس، راجہ اکرام اللہ ، محمد اقبال کاشف، محمد عمران ملک، حکیم خورشید اسلم نے بھی اظہار خیا ل کیا۔

پروگرام میں کارکنان و اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔ شرکاء نے اس بات کا مصمم ارادہ کیا کہ سرگودھا شرقی ماہ فروری کے دوران رفاقت مہم میں ضلع بھر میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top