تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات 2021 کا آغاز

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات 2021 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی شادی ہال والٹن روڈ پر منعقد ہوئی۔ تقریب سے انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ، راجہ زاہد محمود قادری نائب صدر پاکستان عوامی، حافظ غلام فرید صدر منہاج القراں لاہور اور نائب صدر محمد اصغر ساجد نے خطاب کیا۔

تقریب میں میاں ممتاز حسین، امجد حسین چوہدری، ریاست علی چدھڑ، افضل بھٹی، میاں محمد صدیق، ارشد علی شاہد، چوہدری محمد یعقوب، ماسٹر محمد امجد، میاں محمد ارشد، ملک امجد سمیت پی پی 165، 166، 168، 169 کے پی پی اور یوسی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

دریں اثناء قائد ڈے تقریب سے پہلے منہاج القرآن لاہور ضلع نمبر 5 کے عہدیداران کا اجلاس بھی منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی نائب ناظم اعلی کواڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، راجہ زاہد محمود، منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید اور نائب صدر تحریک منہاج القرآن لاہور و نگران ضلع نمبر 5 محمد اصغر ساجد نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں منہاج القرآن لاہور کی تنظیمی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انجینئر رفیق نجم، راجہ زاہد محمود اور حافظ غلام فرید نے اظہار خیال کیا۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top