خواتین کا عالمی دن: منہاج ویمن لیگ تربیتی ورکشاپس منعقد کرے گی

خواتین کے حقوق کے بارے شعور اجاگر کیا جائے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت
یکم سے 8 مارچ تک بڑے شہروں میں سمینارز منعقد کئے جائیں گے
تعلیم ترقی کا گیٹ وے ہے: فرح ناز مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ

لاہور (28 فروری 2021ء) خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منہاج القرآن ویمن لیگ یکم سے 8 مارچ تک بڑے شہروں میں کانفرنسز اور سیمینار منعقد کرے گی۔ اس حوالے سے منعقدہ انتطامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر فرح ناز نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں منہاج القرآن ویمن لیگ نے خواتین کے حقوق سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے جامع پروگرام وضع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم خواتین کی ترقی کا گیٹ وے ہے۔ خواتین کی بہبود اور قومی ترقی کیلئے خواتین کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہنرمند بنانا ہو گا۔

اجلاس میں مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، انیلہ الیاس ڈوگر، کلثوم طفیل، امہ حبیبہ اسماعیل، رافعہ عروج، فاطمہ سعد، نورین علوی و دیگر خواتین نے شرکت کی۔

فرح ناز نے کہا کہ منہاج القرآن واحد مذہبی، اصلاحی، تعلیمی تحریک ہے جو ویمن امپاورمنٹ کیلئے بھی ملک گیر پروگرامز چلا رہی ہے۔ ذیلی ڈیپارٹمنٹ وائس کے ذریعے خواتین کی معاشی بہبود کیلئے خدمت انجام دی جا رہی ہے۔ ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایگرز کے ذریعے کم عمر بچوں کی کردار سازی پر عملی کلاسز منعقد کی جا رہی ہیں اور 2016 سے اب تک ہزاروں بچے ایگرز کے تدریسی پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی پراجیکٹ الہدایہ کے ذریعے پاکستان کے اندر اور باہر ہزاروں خاندانوں کو اسلام کی بنیادی تعلیم اور قرآن ریڈنگ اور فہم قرآن کی آن لائن تدریسی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے ہر ضلع میں اپنا تعلیمی اور تربیتی نیٹ ورک رکھتی ہے اور ہزاروں خاندان اس کے تعلیمی، تربیتی، اصلاحی پروگراموں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ویمن امپاورمنٹ خواتین کو تعلیم و تربیت دینا ہے۔ الحمدللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سرپرستی میں منہاج القرآن ماڈل انسٹی ٹیوشنز کے ذریعے خواتین کو علم کے زیور سے آراستہ کر رہا ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی انسٹی ٹیوشنز والدین کیلئے ذریعہ اطمینان ہیں کیونکہ یہاں پر علم وتربیت بھی ہے اور تحفظ بھی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top