ایبٹ آباد پریس کلب میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

مورخہ: 02 مارچ 2021ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے 28 فروری 2021ء کو ایبٹ آباد پریس کلب میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد اور اس کے ذیلی فورمز کے عہدیداران و کارکنان سمیت صحافی تنظیموں کے ذمہ داران اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے شیخ الاسلام کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور آپ کی 70ویں سالگرہ پر آپ خانوادے اور تحریک منہاج القرآن کے وابستگان کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور آپ کی درازیٔ عمر کے کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top