جنوبی کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام قائد ڈے کی تقریبات

مورخہ: 01 مارچ 2021ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیر اہتمام جنوبی کوریا کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں انچھن سٹی،کمپو سٹی، جنوی (پیونتھک)، چھانگوان اور بوسان میں مختصر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ سالگرہ کی ان تقریبات کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں درود و سلام اور گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث سالگرہ کی یہ تقریبات انتہائی مختصر رکھی گئیں جن میں کارکنان نے اپنے قائد سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ تقریبات میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹے گئے اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے دعائیں کی گئیں۔

رپورٹ: محمد عقیل مجاہد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top