ہانگ کانگ: شیخ الاسلام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 28 فروری 2021ء کو دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محمد سکندر باچا، محمد نجیب، جاوید اقبال، طاہر محمود، علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی، علامہ ناصر جمال، علامہ قاری محمد عثمان الازہری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے عہدیداران اور رفقا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں درود و سلام اور نعت کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی اور علامہ ناصر جمال نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور آپ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ علامہ حافظ محمد عثمان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کو پُرتکلف ضیافت پیش کی گئی۔

رپورٹ: علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی (ہانگ کانگ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top