عورت فطرتاً مرد کی نسبت زیادہ شفیق ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 09 مارچ 2021ء

قائد منہاج القرآن کی خواتین ونگ کو ”مددر ٹریننگ“ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت
تقریب سے اراکین صوبائی اسمبلی عائشہ نواز چودھری اور تنزیلہ عمران نے خطاب کیا
”خواتین کے حقوق اور ان کا مقام“کے موضوع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی تقریب

Dr Tahir ul Qadri addresses Minhaj ul Quran Women League International Conference

لاہور (9 مارچ 2021ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خواتین کے حقوق اور ان کا مقام کے موضوع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت اپنی تخلیق اور جبلت میں مردوں کی نسبت زیادہ شفیق اور مہربان ہے، خاتون بچوں کی تربیت اور فیملی یونٹ کی محافظ اور ایک بہترین منیجر کی صلاحیتوں سے نوازی گئی ہے۔ خدمات کے شعبہ میں جہاں جہاں خواتین کام کرتی ہیں وہاں نتائج بہت اچھے ہیں۔ تعلیمی انقلاب اور تہذیب و تمدن کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ تربیت یافتہ مائیں سوسائٹی کو دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بچوں کی عالمگیر تعلیمی ٹریننگ کی طرح منہاج القرآن ویمن لیگ مدر ٹریننگ پروگرام کا بھی آغاز کرے، یہ ایک بہت بڑی دینی، قومی و ملی خدمت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ایک بین الاقوامی تحریک ہے، انہوں نے کہا کہ بہترین تعلیمی، تربیتی پروگراموں کی وجہ سے پاکستان امریکہ، یورپ، کینیڈا کی پڑھی لکھی خواتین منہاج القرآن سے وابستگی کو اعزاز سمجھتی ہیں اور اپنے بچوں کو بھی مختلف تعلیمی، تربیتی پروگراموں میں شریک رکھتی ہیں۔ انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عظم الشان تقریب منعقد کرنے پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین رہنماؤں کو مبارکباد دی۔

تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی شرکت کی۔ رکن صوبائی اسمبلی چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے سکول ایجوکیشن عائشہ نواز چودھری اور رکن صوبائی اسمبلی چیئرپرسن وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ویمن ڈویلپمنٹ تنزیلہ عمران خان نے بھی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

عائشہ نواز چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پیدائشی طور پر بہترین منیجر اور لیڈر ہوتی ہیں لہٰذا بچیوں کو اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنی چاہیے، طالبات حصول تعلیم کے بعد ملک کی ورک فورس میں شامل ہو کر ترقی کے عمل کا حصہ بنیں۔

تنزیلہ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کا پورا فوکس اس بات پر ہے کہ ورکنگ ویمن کو ہر ممکن سپورٹ کیا جائے، تعلیم یافتہ خواتین نئی نسل کی بہترین تربیت کر سکتی ہیں، معاشی خودمختاری عورت کی اصل آزادی ہے، آج پاکستان کے ہر شعبے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔

تقریب میں آسٹریا، کینیڈا، یو ایس اے، گلف، آسٹریلیا، ڈنمارک، ناروے، سپین، فرانس، گریس، جرمنی، نیدرلینڈ، سویڈن اور اٹلی سے مختلف شعبہ جات کی نمائندگی کرنے والی خواتین نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ خطاب کرنے والوں میں مس سیدہ مریم نور، نورین امتیاز، ڈاکٹر مایا ناز، مس احرام فاطمہ، مس فوزیہ شفیق، مس شازیہ شفیق، مس سارہ منا، ڈاکٹر شازیہ رانا، طیبہ نقوی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، سدرہ کرامت شامل ہیں۔

Dr Ghazala Hassan Qadri addresses MWL International Women Conference

MWL International Women Conference

MWL International Women Conference

MWL International Women Conference

MWL International Women Conference

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top