منہاج القرآن مدارس دینیہ کے علمی مقام کا احیاء چاہتی ہے: خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 18 مارچ 2021ء

ناظم اعلیٰ کی مدارس دینیہ کے نصاب کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کے شرکاء کو مبارکباد

Khurram Nawaz Gandapur

لاہور (18 مارچ 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے مدارس دینیہ کے نصاب پر منعقدہ قومی کانفرنس کے شرکاء اور علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا ہے اور کامیاب کانفرنس پر منتظمین کو بھی مبارکباد دی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو اللہ تعالیٰ نے توفیق اور بصیرت سے نوازا ہے کہ جب بھی امت کسی علمی جمود کا شکار ہوتی ہے تو وہ رہنمائی مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن مدارس دینیہ کے علمی مقام اور وقار کے احیاء کے لئے میدان عمل میں آچکی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مدارس دینیہ کے طلباء کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب پڑھایا جائے تاکہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اور پاکستان کو علم و امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ داخلی اتحاد اور یکجہتی کو فرقہ واریت سے سخت خطرہ ہے۔ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے چراغ مدارس دینیہ سے جلائے جا سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top