مدارس دینیہ علم و امن کا گہورا ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 30 مارچ 2021ء

نظام المدارس پاکستان نے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب تیار کر لیا
نظام المدارس پاکستان قانون کے مطابق علمی تدریسی خدمات انجام دے گا
چیئرمین سپریم کونسل کا الحاق اور رجسٹریشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار

Nizam ul Madaris

لاہور (30 مارچ 2021ء) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ نظام المدارس پاکستان مدارس دینیہ کے طلباء کو شرعی علوم پڑھانے کے ساتھ انھیں عصری علوم کی تعلیم بھی دے گا ان عظیم مقاصد کے حصول کے لیے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب تیار کر لیا ہے جو مطالعہ کے لیے آن لائن دستیاب ہے۔ انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن علم، عمل اور تجدید کی تحریک ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نظام المدارس پاکستان کے لیے نئے نصاب کا قوم کو تحفہ دیا ہے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، صدر نطام المدارس پاکستان علامہ امداد اللہ قادری، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی موجود تھے۔

علامہ میر آصف اکبر نے نظام المدارس پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے والے مدارس اور نئے نصاب کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کے ذریعے مدارس دینیہ کو علم، تربیت اور اسلام اور انسانیت کی خدمت کے مراکز میں تبدیل کریں گے، چیئرمین سپریم کونسل نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نظام المدارس پاکستان قانون کے مطابق اپنا تعلیمی تدریسی کردار ادا کرے گا۔

Nizam ul Madaris

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top