سینئر وکلاء کے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

لاہور (6 اپریل 2021) عوامی لائرز موومنٹ پاکستان کے وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی وفد میں لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ، انوار اختر ایڈووکیٹ، نعیم الدین چوہدری آصف سلہریا ایڈووکیٹ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، ایم ایچ شاہین، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، محبوب حسین چودھری ایڈووکیٹ امتیاز چوہدری ایڈووکیٹ، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ شکیل ممکا ایڈووکیٹ اور انزار رسول ایڈووکیٹ شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top